آہو چشم
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - ہرن کی سی آنکھوں والا، شوخ اور حسین آنکھوں والا (معشوق، محبوب)۔ "اس نے ایک آہو چشم سولہ برس کی لڑکی کی طرف اشارہ کیا۔" ( مرقع بلجیم، ١٩١٤ء، ٦٥ )
اشتقاق
فارسی اسم 'آہو' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم 'چشم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء میں "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ہرن کی سی آنکھوں والا، شوخ اور حسین آنکھوں والا (معشوق، محبوب)۔ "اس نے ایک آہو چشم سولہ برس کی لڑکی کی طرف اشارہ کیا۔" ( مرقع بلجیم، ١٩١٤ء، ٦٥ )